LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں

Web Desk

20 February 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شیڈول ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے دن کے اوقات میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کے لیے نیوزی لینڈ کے کوچز نے بیٹرز کو پاکستانی بولر کے ایکشن میں گیندیں کرائی تاکہ بیٹنگ کا بہتر انداز سیکھا جا سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا فلڈ لائٹس میں شیڈول شدہ ٹریننگ سیشن کولمبو میں بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم چھ ماہ سے اس میچ کی تیاری کر رہے ہیں، کھلاڑی پر اعتماد ہے اور کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں اگلے دو میچز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف 24 اور 28 فروری کو کھیلیں گے۔ میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔