LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

پاکستان-برطانیہ وزارتی مذاکرات، ترقیاتی تعاون کو سالانہ بنیادوں پر جاری رکھنے پر اتفاق

Web Desk

9 December 2025

اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 2017 کے بعد پہلی بار وزارتی سطح پر اسٹریٹجک ترقیاتی مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ جبکہ برطانوی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی جینیفر چیپ مین نے کی۔ مذاکرات میں معاشی استحکام، برآمدات پر مبنی ترقی، ادارہ جاتی اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ برطانیہ نے پاکستان کی مالیاتی اصلاحات اور مسابقت بڑھانے کی کوششوں کو سراہا۔ فریقین نے مذاکرات کو سالانہ بنیادوں پر ادارہ جاتی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔ اعلیٰ حکام سمیت دونوں جانب سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔