LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ: بابر اعظم پر مکمل اعتماد ہے، عاقب جاوید

Web Desk

25 January 2026

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے آفیشلز نے پریس کانفرنس میں ٹیم سلیکشن، کنڈیشنز اور حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔
پریس کانفرنس سے عاقب جاوید، قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے خطاب کیا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم کو کنڈیشنز کے مطابق اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور کوچ و کپتان دونوں کا ماننا ہے کہ بابر ٹیم کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ فاسٹ بولنگ میں اب ریورس سوئنگ کا آپشن موجود ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ون ڈے اور ٹیسٹ کی طرح لیتے ہیں، تاہم ہدف یہی ہے کہ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عثمان خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلی تین اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔
مائیک ہیسن کے مطابق صاحبزادہ فرحان جھک نہ سکنے کے باعث وکٹ کیپنگ نہیں کر سکتے، اسی لیے خواجہ نافع کو ریزرو وکٹ کیپر رکھا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ نسیم شاہ، سلمان مرزا اور شاہین شاہ آفریدی کی موجودگی میں حارث رؤف کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانا ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں اچھی کرکٹ کھیلی اور وہ چیسنگ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا میں ایک ہی جگہ رہ کر میچز کھیلنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اچھی کرکٹ کھیلیں تو کامیابی ضرور ملے گی، جبکہ سری لنکا میں ہائی اسکورنگ پچز نہیں ہیں۔
سلمان علی آغا کے مطابق بابر اعظم کی ایشیا کپ اور بعد ازاں کارکردگی بھی تسلی بخش رہی ہے۔