LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار کی سطح پر بحال

Web Desk

15 July 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کا آغاز انتہائی مثبت زون سے ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ابتدائی گھنٹوں میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 2 ہزار 826 پوائنٹس کے شاندار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 2 سو 38 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ تیزی گزشتہ روز ہونے والے بڑے خسارے کے بعد ایک زبردست بحالی (ریکوری) کو ظاہر کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی زد میں رہی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 6 ہزار 408 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تاہم، آج کاروبار کے آغاز سے ہی خریداروں کی واپسی نے مارکیٹ کو ایک بار پھر مثبت سمت پر گامزن کر دیا ہے۔