سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، 100 انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا
Web Desk
3 April 2026
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی شدید مندی کا راج ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز (جمعہ) کاروبار کے آغاز سے ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جس کے باعث KSE-100 انڈیکس 3,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,48,000 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ 3,500 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 11 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
معاشی ماہرین کے مطابق، پیٹرول کی قیمت 458 روپے اور ڈیزل 520 روپے ہونے کے بعد صنعتی پیداوار میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو حصص کی فروخت پر مجبور کر دیا ہے۔ دوسری جانب، مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بھی متاثر کیا ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان پر پڑ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا
29 October 2026
ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
29 October 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026