LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے سائے سٹاک مارکیٹس پر برقرار، منفی زون میں آغاز

Web Desk

16 March 2026

مشرقی وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے سبب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان برقرار ہے اور ایشیائی سٹاک مارکیٹس بھی شدید مندی کا شکار ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، اور ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 593 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گذشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 555 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 866 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

عالمی منظر نامے پر مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی ایک فیصد گراوٹ کا شکار ہے، جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد مندی دیکھی گئی۔

دوسری جانب ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔