LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ

پاکستان اور روس کا تجارت، توانائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

22 July 2026

پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی اور رابطہ کاری (Connectivity) سمیت دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں 33 ویں آسیان ریجنل فورم (ARF) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ شراکت داری کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا۔