LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ؛ 1800 سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کر کے 30 فیصد کر دی

Web Desk

2 July 2026

وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے 1800 سی سی سے کم طاقت کی استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر بڑی ریلیف دیتے ہوئے اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کو 40 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کر دیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے عائد دیگر ڈیوٹیز کے علاوہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، حکومت کی طویل مدتی پالیسی کے تحت اس ریگولیٹری ڈیوٹی میں ہر سال 10 فیصد کمی کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ضروری ترامیم کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے، تاہم یہ اجازت سخت ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی تعمیل سے مشروط ہے۔