LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ

Web Desk

3 September 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں، جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس یورو بانڈ کے لیے آرڈر بک مطلوبہ حجم سے دوگنا رہی اور ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکہ کے سرمایہ کاروں نے اس میں شدید دلچسپی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور مستقبل پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید واضح کیا کہ یہ اقدام بیرونی فنانسنگ کو متنوع بنانے، رول اوور رسک کم کرنے اور 3 سالہ درمیانی مدت کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جبکہ ملک میں ٹیکس اصلاحات کے نتیجے میں وصولیوں میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔