LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری 26 تا 29 جنوری 2026 تک متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

Web Desk

26 January 2026

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری 26 سے 29 جنوری 2026 تک متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ امارات روانہ ہوں گے اور دورانِ دورہ اماراتی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں تجارت اور اقتصادی شراکت داری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
دفاع اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا، جبکہ عوامی روابط اور افراد کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جائے گا۔
صدرِ پاکستان کا یہ دورہ حالیہ دورۂ صدرِ امارات کے تسلسل میں اہم قرار دیا گیا ہے اور اس سے پاکستان-امارات تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں ممالک دوستی کو باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔