نیویارک: سمر فینسی فوڈ شو 2026 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح، امریکی مین اسٹریم مارکیٹ تک رسائی کا بڑا ہدف
Web Desk
29 June 2026
امریکا کے شہر نیویارک کے مشہور جیکب جیویٹس کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے شمالی امریکا کے سب سے بڑے تجارتی میلے “سمر فینسی فوڈ شو 2026” میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیر اہتمام قائم کیے گئے اس خصوصی پویلین کا افتتاح نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان نے کیا۔ اس موقع پر قونصلیٹ کے دیگر اعلیٰ حکام اور فوڈ انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
پاکستان کی جانب سے اس باوقار عالمی نمائش میں مسلسل دوسرے سال شرکت کی جا رہی ہے، جہاں اس بار ملک بھر سے فوڈ پروڈکٹس تیار اور برآمد کرنے والی 10 سے زائد صفِ اول کی کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستانی پویلین میں روایتی باسمتی چاول، مصالحہ جات، ہمالیائی گلابی نمک، فروزن فوڈ، جوسز اور مختلف پینٹری آئٹمز نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں، جن کے معیار، منفرد ذائقے اور جدید پیکجنگ نے پہلے ہی روز عالمی خریداروں اور ڈسٹری بیوٹرز کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل اور اسپورٹس کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس، چاول، مصالحہ جات اور ویلیو ایڈڈ فوڈ مصنوعات میں وسیع برآمدی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری حکمتِ عملی یہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو صرف روایتی یا ایتھنک (جنوبی ایشیائی) مارکیٹ تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ انہیں امریکا کے مرکزی تجارتی نظام کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قونصلیٹ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اگلا بڑا ہدف پاکستانی کمپنیوں کو امریکا کے بڑے ریٹیل اور ہول سیل اداروں جیسے Walmart، Costco، Sam’s Club اور BJ’s کے ساتھ براہِ راست تجارتی روابط میں لانا ہے، تاکہ طویل مدتی برآمدی معاہدے ممکن ہو سکیں۔ نمائش میں شریک پاکستانی نمائش کنندگان نے قونصل خانے اور ٹی ڈی اے پی (TDAP) کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے تجربے کے بعد وہ اس بار امریکی مارکیٹ کے مزاج کے مطابق مزید بہتر تیاری اور مصنوعات کی وسیع رینج کے ساتھ آئے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اس 3 روزہ نمائش کے دوران ہونے والی کاروباری ملاقاتیں مستقبل میں بڑے برآمدی آرڈرز اور امریکی کمپنیوں کے ساتھ نئی شراکت داریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026