LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

22 November 2025

اسلام آباد میں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ نے وزیرِ تجارت جام کمال اور سیکریٹری کامرس سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران نیدرلینڈز کے سفیر نے پاکستان کی گرمجوشی اور خوش آمدیدی رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوسکتے ہیں۔ وزیرِ تجارت جام کمال نے سفیر کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک تجارت میں توسیع اور جدت کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سروسز سیکٹر نوجوان آبادی کے باعث تیزی سے ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دونوں فریقین نے زرعی اور غذائی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیرِ تجارت نے چاول کو پاکستان کا اہم برآمدی شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز اس حوالے سے بڑی مارکیٹ ثابت ہو سکتا ہے۔
ملاقات میں جاز ٹیلی کام کے ڈیجیٹل فنانس میں کردار کو بھی سراہا گیا جبکہ باہمی تعاون کے نئے شعبوں پر مذاکرات کی تاریخوں پر غور کیا گیا۔
سیکریٹری کامرس نے بتایا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کی تمام شرائط پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہے، جبکہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید بھی ظاہر کی۔
ایتھنال مراعات واپس لینے کے معاملے پر پاکستان نے ای یو سے نظرثانی کی درخواست کی۔ جام کمال نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ باسمتی چاول کا حق بھارت کا ہونا تاریخی طور پر درست نہیں۔نیدرلینڈز کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور ڈچ کمپنیوں کے منافع کی منتقلی کا مسئلہ حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔جام کمال نے بتایا کہ پاکستان ڈیری اور گوشت کی برآمدات کے فروغ کیلئے سرگرم ہے، جبکہ پاکستان کی ٹیکنالوجی شیئرنگ کی درخواست پر نیدرلینڈز نے تعاون کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون بیسڈ واٹر مینجمنٹ سمیت کئی منصوبے پاکستان کیلئے نہایت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تجارتی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔