LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم

آئی ٹی سیکٹر کی ریکارڈ ساز کارکردگی؛ مالی سال 26ء میں ملکی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئیں

Web Desk

17 July 2026

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کی برآمدات میں مالی سال 2026ء کے دوران سالانہ بنیادوں پر ۲۱ فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد آئی ٹی سیکٹر کی مجموعی ملکی برآمدات کا حجم ۴ ارب ۶۰ کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2025ء کے دوران ملک کی سالانہ آئی ٹی برآمدات کا کل حجم ۳ ارب ۸۱ کروڑ ڈالر رہا تھا۔ مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ جون 2026ء کا مہینہ بھی آئی ٹی سیکٹر کے لیے انتہائی منافع بخش ثابت ہوا ہے، جہاں جون 2025ء کی ۳۳ کروڑ ۹۰ لاکھ ڈالر کے مقابلے میں جاری سال کی آئی ٹی برآمدات سالانہ بنیادوں پر ۲۳ فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر ۱۲ فیصد اضافے کے ساتھ ۴۱ کروڑ ۶۰ لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2026ء میں آئی ٹی برآمدات کا حجم ۳۷ کروڑ ۳۰ لاکھ ڈالر رہا تھا، جو آئی ٹی سیکٹر کی مسلسل اور مثبت ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔