LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہران دورہ مکمل، ایران میں اہم مذاکرات اور ملاقاتیں

Web Desk

23 May 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا اہم اور مختصر سرکاری دورہ مکمل کر لیا، جس میں خطے کی صورتحال اور امن و استحکام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کی گئیں۔

دورے میں ایران کی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ تفصیلی مذاکرات ہوئے جن میں خطے میں جاری کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر خصوصی مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ مذاکراتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر، اسپیکر، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقاتوں میں دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان امن، استحکام اور باہمی مفاہمت کے لیے جاری مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

مذاکرات کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی، جسے دونوں فریقین نے حوصلہ افزا قرار دیا۔

ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

دورے کے اختتام پر تہران میں ایرانی حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا۔