LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

Web Desk

13 August 2026

پاکستان کے یومِ آزادی پر ملک بھر میں جشن کا سماں بندھ گیا اور مختلف شہروں میں آتشبازی کے شاندار مظاہروں سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ لاہور کے لبرٹی چوک اور تاریخی مینارِ پاکستان پر آتشبازی کے مظاہرے کیے گئے، جبکہ کراچی کے پورٹ گرینڈ، پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس اور ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر بھی دلکش آتشبازی کا اہتمام کیا گیا۔ پورا ملک سبز و سفید رنگوں میں رنگ گیا اور گلیوں، شاہراہوں و اہم عمارتوں کو دلکش برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ لاہور میں جشن کو دو آتشہ کرنے کے لیے لبرٹی چوک پر میگا میوزیکل کنسرٹ اور ٹاؤن ہال میں شاندار لائٹ اینڈ پروجیکشن شو منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر قوم بالخصوص نوجوان ہاتھوں میں قومی پرچم اور جھنڈیاں تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور فضا ‘پاکستان زندہ باد’ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔