ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ
Web Desk
16 September 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت سے متعلق ایشین ہاکی فیڈریشن کے سامنے ایک بڑا مطالبہ رکھ دیا ہے۔ پاک بھارت کی موجودہ حساس صورتحال اور کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے اپنے تمام میچز بھارت سے کسی بھی ‘نیوٹرل وینیو’ (غیر جانبدار مقام) پر منتقل کرنے کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق یہ اقدام قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سلامتی فیڈریشن کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھلاڑیوں کو ایک محفوظ، باوقار اور کھیل کے لیے سازگار ماحول کی فراہم کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب انتہائی ضروری ہے۔ ایڈہاک صدر نے واضح کیا کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے مکمل طور پر پرعزم اور تیار ہے۔
محی الدین وانی نے امید ظاہر کی کہ ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان کی اس معقول اور اصولی تجویز پر مثبت اور بر وقت فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کر کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مکمل اور بلا تعطل شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کھلاڑی بغیر کسی خوف اور دباؤ کے میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026