LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

Web Desk

14 August 2026

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں وطنِ عزیز کا 79واں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے، ملی ہم آہنگی اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ چانسری لان میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی، جس میں ہائی کمیشن کے اراکین اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت جنوبی ایشیا میں توازن اور استحکام کا باعث ہے۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کو علاقائی و عالمی امن کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا، جبکہ اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ تنازعہِ جموں و کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ تقریب کے دوران روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملی نغمے پیش کیے، کیک کاٹا گیا اور ناظم الامور نے قائدِ اعظم کی 150ویں سالگرہ کے تناظر میں ان کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی خصوصی تصویری نمائش کا افتتاح بھی کیا۔