LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان کے یومِ آزادی کی شاندار تقریب

Web Desk

14 August 2026

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے، ملی ٹیلنٹ اور شاندار تقریبات کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروقار تقریب میں چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد، میڈیا نمائندگان اور ہائی کمیشن کے افسران و ان کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے قومی ترانے کی فضا میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

اپنے خطاب میں ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ اور تحریکِ پاکستان کے تمام شہداء و مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک خصوصاً برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کے حقیقی سفیر ہیں جو دونوں ممالک کے معاشی و سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔ تقریب کے آخر میں معروف برطانوی پاکستانی سوپرانو گلوکارہ سائرہ پیٹر نے ملکی نغمے پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا، بچوں کے ملی نغموں نے رنگ بھرا اور ہائی کمشنر نے معزز مہمانوں کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا۔