عالمی برادری لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: پاکستان
Web Desk
9 April 2026
دفترِ خارجہ نے لبنان میں جاری حالیہ اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معصوم جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اسرائیل کے یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ پاکستان نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
دوسری جانب، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی لبنان بھر میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین سے فوری طور پر کارروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ فوجی سرگرمیاں پائیدار امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل نے لبنان پر تاریخ کے شدید ترین حملے کیے، جن میں صرف 10 منٹ کے دوران 100 سے زائد فضائی حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں اب تک 254 افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس صورتحال میں ایک نیا سفارتی بحران پیدا ہو گیا ہے کیونکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں لبنان شامل نہیں ہے۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیانات میں واضح طور پر لبنان کا ذکر کرتے ہوئے وہاں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی قیادت کا موقف ہے کہ جامع امن تب ہی ممکن ہے جب لبنان سمیت پورے خطے میں جنگ بندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر
6 June 2026
آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار
6 June 2026
یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں
6 June 2026
پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
6 June 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
6 June 2026
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
6 June 2026
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026