پاکستان : اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ، 83 پروازیں منسوخ
Web Desk
24 May 2026
پاکستان بھر سے آج بھی اندرون اور بیرون ملک کی 83 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ 430 پروازیں شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134 اور لاہور سے 100 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
اسی طرح ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں روانہ ہوئیں۔
دوسری جانب مختلف ائیرپورٹس سے انتظامی وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں کراچی سے 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں شامل ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کوئٹہ، فیصل آباد سے 5، 5 جبکہ پشاور سے 4، سکھر اور گلگت سے 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لوڈ میں کمی کے باعث جدہ کی 20 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کی گئیں، جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
14 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
14 July 2026
پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف
14 July 2026
ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے
14 July 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ
14 July 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت
14 July 2026