پاکستان کا سوڈان کے تمام فریقین سے فوری اور مستقل جنگ بندی پر عملدرآمد کا مطالبہ
Web Desk
8 August 2026
پاکستان نے جنوبی سوڈان میں بگڑتی ہوئی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تجدید شدہ امن معاہدے پر ازسرِنو عمل درآمد کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کریں۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوری انتقالِ اقتدار کی کامیابی کے لیے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، تاہم اس کے لیے ضروری سیاسی، قانونی، سیکیورٹی اور مالی تقاضوں کا پورا ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے جونگلے اور اپر نیل سمیت مختلف علاقوں میں جاری بین القبائلی تشدد اور جھڑپوں پر تشویش جتاتے ہوئے فوری و مستقل جنگ بندی، اشتعال انگیز بیانات سے گریز اور مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی مندوب نے جنوبی سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے مشن (UNMISS) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر مشن کی منظور شدہ فوجی استعداد (12,500) کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جانا چاہیے تاکہ شہریوں کا تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے
متعلقہ عنوانات
تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار
8 August 2026
جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
8 August 2026
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
8 August 2026
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
8 August 2026
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
8 August 2026
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
8 August 2026
خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتیں بحال ہو جائیں گی: کاظم غریب آبادی
8 August 2026
آبنائے ہرمز پر پیشرفت ہو رہی ہے، جلد ڈیل متوقع ہے: امریکی عہدیدار
8 August 2026