LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا ایران نے حالیہ امریکی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دیے ایران کا امریکی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران پر موجودہ حملے گزشتہ کارروائیوں سے زیادہ وسیع ہیں، امریکی عہدیدار امریکی حملوں کے بعد چاہ بہار فری زون سے گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل وزیرِ داخلہ محسن نقوی اگلے ہفتے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کریں گے، امریکہ ایران امن مذاکرات کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

پاکستان میں گردشی قرض، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ

Web Desk

25 May 2026

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتحال پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو بڑھتے تجارتی خسارے، گردشی قرض، بے روزگاری اور غربت جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

بریفنگ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 32 ارب 19 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے ٹیکس نظام پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ نیب اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، اب ایف بی آر اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔

حکام نے بتایا کہ ملک میں ٹیکس نظام پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے جہاں مختلف نوعیت کے نظام بیک وقت نافذ ہیں۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ فروری 2026 تک گیس اور بجلی کے شعبوں کا مجموعی گردشی قرض 5.1 ٹریلین روپے ہو چکا ہے جبکہ گیس شعبے کا قرض تقریباً دوگنا بڑھ گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شرح سود بڑھ کر 11.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 12.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نوجوان خواتین میں بے روزگاری 13 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ غربت کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ غیر قانونی تجارت، اسمگلنگ اور جعلی مصنوعات ملکی معیشت اور مقامی صنعتوں کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔

بریفنگ میں خبردار کیا گیا کہ سیلاب، علاقائی کشیدگی، مہنگے زرعی اخراجات اور خوراک کی بڑھتی قیمتیں ملک میں غذائی بحران کو مزید سنگین بنا سکتی ہیں۔