پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، غیر قانونی ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا
Web Desk
9 December 2025
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر غیر قانونی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی، اوتھل سمیت ساحلی اور زمینی راستوں پر کی گئیں۔ترجمان کے مطابق زمینی راستوں سے 17 لاکھ 46 ہزار 615 لیٹر جبکہ سمندری راستے سے 18 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ایرانی ڈیزل کراچی منتقل کیا جا رہا تھا جسے چیکنگ کے دوران روکا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ڈیزل کے علاوہ ٹرک اور آئل ٹینکر بھی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ضبط شدہ ڈیزل اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 487 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق ادارہ ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا
متعلقہ عنوانات
آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
8 November 2026
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026