LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران دشمن کا کوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنے گا: ایرانی فوج یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کشیدگی میں کمی کی کوششیں: قطری وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے اقوام متحدہ کا اسرائیل سمیت تمام فریقین سے لبنان میں بلاامتیاز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ امریکا اقتصادی دباؤ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی صدر باقر قالیباف کا ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد کرنے پر چین سے اظہارِ تشکر یوکرین جنگ ہار رہا، محاذ کی صورتحال واضح ثبوت ہے: کریملن

پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط

Web Desk

24 May 2026

وزیراعظم کے دورۂ چین کے دوران پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان سات ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں اہم معاہدے طے پائے ہیں جن کی مجموعی مالیت سات ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے زراعت، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، خصوصی اقتصادی زونز، کان کنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو محض قرضوں اور امداد کی نہیں بلکہ مہارت اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی بخشش یا امداد سے نہیں بلکہ خود انحصاری اور مضبوط معاشی بنیادوں سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدوں کو عملی سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی کے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاروں کو پرکشش سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ جدید زرعی طریقوں کے ذریعے چین کو زرعی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کے بڑے ذخائر موجود ہیں اور درست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے لے جایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے عالمی سطح پر معاشی اور دفاعی میدان میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور پاکستان بھی جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھے گا۔

امریکی صدر کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد عالمی سطح پر سفارتی ماحول میں تبدیلی کے اشارے سامنے آ رہے ہیں، جسے مبصرین خطے میں کشیدگی میں کمی کی ممکنہ علامت قرار دے رہے ہیں۔