LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا

شاداب خان کی شاندار سنچری، پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

Web Desk

26 October 2026

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈکٹ نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 42 اور گس ایٹکنسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس اور رضا اللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور ٹاپ آرڈر جلدی پویلین لوٹ گیا۔ تاہم شاداب خان کی شاندار اور جارحانہ سنچری نے میچ کا پاسا پلٹ دیا۔ شاداب خان نے صرف 96 گیندوں پر 113 رنز کی لازوال اننگز کھیلی، جس کی بدولت پاکستان نے 242 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ بریسٹ کینسر سے آگاہی (Pink Day) کی مناسبت سے قومی ٹیم اس میچ میں گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری تھی