LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 افراد کے نام جیل حکام کو ارسال پاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 22واں کانووکیشن: 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا پاکستان روس اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کی استدعا 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم اجلاس عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق

کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی زیرِ تعمیر عمارت C-163 کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا،

Web Desk

25 November 2026

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی زیرِ تعمیر عمارت پلاٹ نمبر C-163 کا منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا ہے جس سے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے اس عمارت کا نقشہ محض گراؤنڈ پلس ون کا پاس کیا تھا تاہم بلڈر کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے غیر قانونی طور پر گراؤنڈ پلس چھ منزلہ تعمیر کیا جا رہا تھا۔ دوسری جانب حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14 تک جا پہنچی ہے؛ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان کے مطابق اسپتال لائے گئے 13 زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی تاحال اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہے۔ قبل ازیں ابتدائی فہرست میں سامنے آنے والے زخمیوں میں 35 سالہ نادر حسین ولد علی نواز، 30 سالہ شوکت علی ولد لال خان، 22 سالہ احمد ولد ظفر اقبال، 24 سالہ نوید ولد مسافت خان، 22 سالہ نور اللہ ولد محبوب جان، 22 سالہ عزیز الحق ولد حبیب الرحمان اور 25 سالہ واصل خان ولد خان محمد کی شناخت کر لی گئی تھی جبکہ دو زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔