پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
Web Desk
19 November 2026
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری اور مالدیپ کے وزیر تجارت محمد سعید کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مشترکہ ورکنگ گروپ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جبکہ پاکستان مالدیپ کو چاول، چینی، پھل اور سبزیوں سمیت ادویات اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ وزیر بحری امور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ بحری تعاون کے نئے مواقع بھی تلاش کر رہا ہے تاکہ باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دی جا سکے، اور اسی سلسلے میں دوطرفہ تعلقات و اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد جلد مالدیپ کا دورہ کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی
19 November 2026
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ
19 November 2026
بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان
19 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
19 November 2026
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026