LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار

Web Desk

14 August 2026

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی انتہائی جوش و خروش، وقار اور روایتی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ انقرہ کے ‘پاکستان ہاؤس’ کے وسیع و عریض احاطے میں منعقدہ اس شاندار تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ترکیہ کی اعلیٰ ترین ملٹری و سویلین قیادت کی بھرپور موجودگی دونوں برادر ممالک کے درمیان گہری محبت، یکجہتی اور تاریخی و برادرانہ تعلقات کے عروج کو واضح کرتی ہے۔

تقریب میں ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سیلچوق بایراکتار اولو، بحری کمانڈر ایڈمرل ارجمند طاطلی اولو، بری فوج کے کمانڈر جنرل متین توکل، فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال قادی اولو، سابق نائب وزیراعظم بلند آرنچ سمیت متعدد سفراء، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر پاکستان ایمبیسی اسکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ثقافتی رقص پیش کیا جبکہ پاکستان کے قدرتی حسن، تاریخ اور اقتصادی ترقی پر مبنی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک نائب صدر جودت یلماز نے کہا کہ پاک ترک تعلقات محض رواجی سفارت کاری نہیں بلکہ ایک اٹوٹ برادرانہ رشتہ ہیں۔