LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

9ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب

Web Desk

4 February 2026

9 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔ مقابلے میں 19 دوست ممالک کی 24 بین الاقوامی ٹیمیں اور فوجی مبصرین حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شریک ممالک میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب شامل ہیں، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ تقریب کا مقصد دوست افواج کے دستوں کے درمیان عسکری تعاون کو بڑھانا تھا، افتتاحی تقریب میں 60 گھنٹوں پر مشتمل پٹرولنگ ایکسرسائز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔پٹرولنگ ایکسرسائز میں ایک سینئر عسکری افسر نے شرکت کی

مقابلوں میں انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ مبصرین کے طور پر شریک ہیں، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی 16 ملکی ٹیمیں بھی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان ایئر فورس کے مبصرین بھی مشق کا حصہ ہیں۔

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایک مشن پر مبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے، مشق کا انعقاد ہر سال پاکستان میں کیا جاتا ہے۔