بلوچستان کی سرحر پر افغان طالبان رجیم کے4 ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا
Web Desk
30 June 2026
پاک فوج نے بلوچستان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بھیجے گئے چار ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، 30 جون کو افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان کی سرحدی سمت چار ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں پاکستان کے مضبوط اور چوکس فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) نے بروقت شناخت کر لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اپنی جدید دفاعی صلاحیتوں کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے چاروں ڈرونز کو فضا ہی میں مار گرایا، جس کے باعث دشمن کا مذموم منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی دراصل دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے تسلسل کا حصہ تھی، تاہم پاکستان کی اعلیٰ دفاعی تیاری اور بروقت ردعمل نے سرحد پار سے ہونے والے کسی بھی ممکنہ نقصان کو روک دیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ افغان طالبان کی یہ اشتعال انگیز کارروائیاں اپنی عوام کو اصل حقائق سے گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہیں، جبکہ افغان عوام پہلے ہی موجودہ طالبان حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث شدید معاشی اور سماجی مشکلات کا شکار ہیں۔
English Slug:
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق ہوگئی: شیخ وقاص اکرم
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026