بلوچستان ،خیبرپختونخواکے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیو آپریشن
Web Desk
27 January 2026
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید برفاری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج نے بلوچستان کے علاقوں ہوسری، زیارت، بولان، ژوب، قلعہ سیف اللہ ، خوجک ٹاپ، لک پاسس، دکی، کولپور اور مسلم باغ میں شدید برفانی موسم کے پیش نظر کنٹرول سنٹر قائم کردیئے،پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں برفباری میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر رہے ہیں،ریسکیو کئے گئے مقامی افراد اور سیاحوں کو خوراک، طبی امداد اور دیگر بنیادی ضروریات پاک فوج فراہم کر رہی ہے
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بھی شدید بارش اور غیر معمولی برف باری کے باعث سیکیورٹی فورسز کی امدادی اور ریسکیو کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
برفانی موسم کے باعث پاک فوج نے مقامی آبادی کی مدد اور زمینی رابطوں کی بحالی کے لیے فوری طور پر ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کیا۔بھاری مشینری اور افرادی قوت کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے تمام متاثرہ سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا،اہم زمینی رابطوں کی بحالی سے علاقے میں اشیائے ضروریات کی فراہمی ممکن ہوئی
پاک فوج کے جوانوں نے شاہراہوں سے برف ہٹا کر تمام پھنسے ہوئے مسافروں کو گاڑیوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ادھر وادی تیراہ میں بھی شدید برفباری میں پاک فوج کے جوان جان کی پرواہ کئے بغیر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،سخت موسمی حالات میں بروقت امدادی کارروائیوں پر مقامی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔
متعلقہ عنوانات
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026