وزارتِ سمندر پار پاکستانیوں کے اصلاحاتی اقدامات سے بیرون ملک روزگار اور ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ
Web Desk
17 January 2026
وزارتِ سمندر پار پاکستانی و ترقیِ انسانی وسائل کے نظام میں بہتری کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، تحفظ اور فلاح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے سہولت کاری کے نتیجے میں گزشتہ سال بیرون ملک بھجوائے جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔
سال 2025 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی کارکن بیورو آف امیگریشن کی سہولت سے بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہوئے۔ وزارت کے مطابق اسی سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی ترسیلات 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اوورسیز پاکستانیوں کے بڑھتے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
وزارت نے 2025 کے دوران اٹلی، بیلاروس اور عراق کے ساتھ لیبر موبلٹی معاہدے بھی طے کیے، جن سے پاکستانی افرادی قوت کے لیے باعزت روزگار، محفوظ امیگریشن اور ورکر ویلفیئر کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ اٹلی کی جانب سے پاکستان کے لیے تین سال کے دوران 10 ہزار 500 کارکنوں کا کوٹہ مختص کرنا ایک اہم پیش رفت قرار دی گئی ہے، جس کے تحت سالانہ تقریباً 3 ہزار 500 پاکستانیوں کو مہمان نوازی، ہیلتھ کیئر، زراعت اور شپ بریکنگ کے شعبوں میں روزگار ملے گا۔
قطر کی جانب سے 19 سال بعد پاکستانی کارکنوں کے لیے ورک ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع ہونے سے خلیجی ممالک تک رسائی مزید وسیع ہوئی۔ وزارت نے نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ای-پروٹیکٹر سسٹم متعارف کرایا، جس کے تحت ناقص کارکردگی پر 71 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کیے گئے، جس سے شفافیت بڑھی اور ورکرز کو استحصال سے تحفظ ملا۔
مزید برآں، پہلی بار لازمی ویب بیسڈ سافٹ اسکلز ٹریننگ ماڈیول اور معیاری پری ڈیپارچر اورینٹیشن پروگرام نافذ کیا گیا۔ فلاحی اقدامات کے تحت شادی گرانٹ 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے جبکہ وفات گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی۔
وزارت نے 2025 میں پہلا اوورسیز پاکستانی کنونشن منعقد کیا جبکہ دوسرا کنونشن اپریل 2026 میں متوقع ہے۔ 14 اگست 2025 کو پہلی بار 16 بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان بھی کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے قانونی تحفظ کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق قوانین وفاق، پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں سے منظور کیے گئے، جس سے جائیدادی تنازعات کے حل میں تیزی آئے گی۔
وزارت کی جانب سے حادثاتی موت اور معذوری انشورنس اسکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی کی حادثاتی موت کی صورت میں 20 لاکھ روپے انشورنس، 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ اور لاش کی وطن واپسی کے اقدامات شامل ہیں۔ مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ورکرز کے لیے ای او بی آئی کی کم از کم پینشن میں 15 فیصد اضافہ کر کے 11 ہزار 500 روپے کر دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس
17 September 2026
یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان
17 September 2026
ایشین گیمز کیلئے جاپان کے شہر ناگویا میں فلوٹنگ ویلیج قائم
17 September 2026