LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

عالمی فٹبال کی ترقی کیلئے 10 ارب سے زائد کی فنڈنگ، نئی کمپنی بنانے کی تجویز

Web Desk

29 July 2026

عالمی فٹبال کی ترقی و فروغ کے لیے 10 ارب ڈالر سے زائد فنڈنگ کا ایک بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ فیفا ورلڈ کپ اور دیگر اہم ٹورنامنٹس کی دیکھ بھال اور انتظامی امور کے لیے ایک نئی کمپنی قائم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، منصوبے کے تحت نئی کمپنی کے اقلیتی حصص (Minority Shares) فروخت کر کے تقریباً 4.2 ارب ڈالر جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیفا کے رکن ممالک کے لیے سالانہ فنڈنگ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 2 کروڑ ڈالر تک کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی بننے والی کمپنی سے حاصل ہونے والا تمام تر منافع دنیا بھر میں فٹبال کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ تاہم، اس اہم اور جامع منصوبے پر عملدرآمد کو فیفا کونسل اور تمام رکن ممالک کی اکثریت کی باضابطہ منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔