سندھ میں خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم
Web Desk
10 December 2025
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور مستقبل میں شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ اور موبیلیٹی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں خواتین کو جدید، ماحول دوست اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جائے گی جس سے ان کی آمد و رفت میں آسانی اور خودمختاری کو فروغ ملے گا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ نئی الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں اور جلد شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں خیرپور، شکارپور اور حیدرآباد کے چار نئے روٹس کا سروے مکمل ہو چکا ہے اور ان پر بھی جلد بسیں چلائی جائیں گی۔ ان کے مطابق تمام نئے روٹس رواں ماہ ہی فعال کر دیے جائیں گے تاکہ شہری جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جدید، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے، اور ای وی بسیں، ای وی اسکوٹیز، ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی ٹیکسی سروس کراچی سمیت دیگر شہروں کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلاب لائیں گی۔
شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں کو مقررہ وقت میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026