مہنگائی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
Web Desk
18 May 2026
اپوزیشن گرینڈ الائنس نے جمعہ کے روز ملک بھر میں مہنگائی، گورننس کی خرابی اور غیر آئینی قانون سازی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومت پر گورننس کی ناکامی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے الزامات عائد کیے گئے۔ اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں نے آئین کی بالادستی پر زور دیا۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور بانی چیئرمین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔
اپوزیشن اتحاد نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بھی شدید مذمت کی۔
اعلامیے کے مطابق جمعہ کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جعلی اسمبلی اور غیر آئینی قانون سازی کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026