جین زی ہی طاغوتوں کو چیلنج کر سکتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
10 January 2026
لاہور کے پی سی ہوٹل میں الخدمت یوتھ گیدرنگ 10 (AYC10) ’’سربلند‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان کے سامنے وہ نسل موجود ہے جو مستقبل میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنے والا ہی دراصل بہترین انسان اور بہترین رہنما ہوتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم ایک امت ہیں، ہمارے چیلنجز اور خوشیاں مشترک ہیں، اس لیے ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے تینوں نسلوں پر مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر مثبت کردار ادا کریں۔
انہوں نے فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے طاقت حاصل کر کے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کیا اور اب تک 80 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر بھارت میں گرجا گھروں میں بدتہذیبی کے واقعات پیش آئے، اگر ایسے واقعات پاکستان میں ہوتے تو دنیا شور مچا دیتی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ کہنا کہ ’’جب چاہوں، جیسے چاہوں قبضہ کرلوں گا‘‘ خدا کے لہجے سے مشابہ ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ آج انسانیت یرغمال بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کو چیلنج کرنے کی صلاحیت صرف جنریشن زی کے پاس ہے، جو سوشل میڈیا پر خود سوال اٹھا رہی ہے کہ مغرب کیوں ظلم کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نیتن یاہو کا ساتھ دے رہا ہے، مگر نوجوان نسل یہ سوال کر رہی ہے کہ آخر انسانیت کو کیوں پامال کیا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے زور دیا کہ ظلم کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دینا ہوگا تاکہ انسانیت کو بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026