LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے

عمراایوب اور شبلی فرازکا پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شمولیت سے انکار، استعفے دے دیئے

Web Desk

28 January 2026

پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما عمرایوب اور شبلی فراز پارٹی کی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن عمر ایوب خان نے پارٹی کی  پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے معذرت کرلی۔انہوں نے  سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

عمر ایوب نے لکھا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں، پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔ چونکہ وہ نہ تورکن پارلیمنٹ ہیں اور نہ پارٹی کے عہدیدار، اس لیےوہ اس کمیٹی میں شامل نہیں ہوسکتے۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔انہوں نےاپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش بھی کردی۔

اسی طرح سابق سینیٹرشبلی فراز نے بھی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوتے ہوئے شمولیت سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے استعفے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ارسال کردیئے ہین۔۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی کمیٹی میں موجودہ پارٹی عہدیداروں کوشامل کرنے کی تجویز دی ہے۔