LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، ہنگامی حالت نافذ کیف میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ دادا، دادی سمیت ہلاک پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے تک پھیل گیا، سابق صدر بائیڈن کو شدید درد کا سامنا ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران سے مذاکرات مثبت رہے، عمانی وزارت خارجہ

Web Desk

9 August 2026

عمانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام اور بحری امور سے متعلق ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں۔ تاہم عمانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران کا نام لیے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی و بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مناسب طریقہ کار اور نظم و ضبط پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اور اس اہم بحری راہداری میں امن و امان برقرار رکھنا تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔ عمان نے زور دیا کہ تمام متعلقہ فریق ایسے کسی بھی اقدام یا اشتعال انگیزی سے مکمل طور پر گریز کریں جو ان مذاکراتی کوششوں اور حاصل ہونے والی پیشرفت کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بن سکے۔