LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ٹرمپ کے ایران پر حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

Web Desk

23 March 2026

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر مجوزہ فوجی حملے 5 روز کے لیے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے کی امید پیدا کر دی ہے، جس کا فوری اثر پیٹرولیم مارکیٹ پر نظر آیا۔

عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل (WTI) کی قیمت میں یکدم 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد یہ 88.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل (Brent) کی قیمت بھی 10 فیصد کمی کے ساتھ 101.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ سپلائی چین میں ممکنہ تعطل کا خدشہ کم ہونے سے قیمتوں میں یہ نمایاں گراوٹ آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں انکشاف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو روز کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ‘مکمل اور جامع حل’ کے لیے نہایت مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مذاکرات کے اس خوشگوار لہجے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ‘محکمہ جنگ’ کو تمام فوجی حملے پانچ روز کے لیے روکنے کی ہدایت دی ہے، جو کہ جاری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔ یہ سفارتی پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطہ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑا تھا۔