نیویارک شہر کی انتظامیہ نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کر سکتی، وفاق سے گرفتاری کا مطالبہ,ظہران ممدانی
Web Desk
22 July 2026
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت (ICC) کے وارنٹِ گرفتاری پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو فوری طور پر گرفتار کرے۔ اپنے ایک بیان میں میئر نیویارک نے نیتن یاہو کو جنگی جرائم اور ہزاروں بچوں سمیت 73 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ نیویارک سٹی انتظامیہ کے پاس براہِ راست نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار نہیں، لیکن امریکی وفاقی حکومت کے پاس آئی سی سی وارنٹ پر عمل درآمد کرنے کا مکمل اختیار موجود ہے۔ ظہران ممدانی نے اعلان کیا کہ اگر نیتن یاہو یا جنگی جرائم میں ملوث دیگر ملزمان امریکا آئیں تو انہیں گرفتار کیا جائے، اور نیویارک سٹی میں ان کا کوئی استقبال نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان، طالبات نمایاں رہیں
5 August 2026
فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک متحد ہوں: اسحاق ڈار
5 August 2026
وزیراعظم سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معاشی اصلاحات کے فروغ پر اتفاق
5 August 2026
وزیراعظم کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کی تنظیمِ نو 01 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
5 August 2026
ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری
5 August 2026
مریم نواز سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
5 August 2026
5 اگست 2019 ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حافظ نعیم
5 August 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور شروع
5 August 2026