ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
Web Desk
28 August 2026
اوسلو: ناروے کے مقبول اور طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بادشاہ ہیرالڈ پنجم (King Harald V) 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ناروے کے شاہی محل نے بادشاہ کے انتقال کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ شاہی محل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بادشاہ ہیرالڈ کو 17 اگست کو خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن اور دیگر طبی پیچیدگیوں کے باعث اوسلو یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ 1991 میں تخت نشین ہونے والے ہیرالڈ پنجم نے 35 سال تک آئینی سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے 53 سالہ بیٹے اور ولی عہد، شہزادہ ہاکون (Haakon) ناروے کے نئے بادشاہ بنیں گے۔ ناروے کے شاہی خاندان کا تعلق “ہاؤس آف گلوکسبرگ” (House of Glücksburg) سے ہے، جو اپنی سادگی، عوامی انداز اور قومی اتحاد کی علامات کے باعث عوام میں انتہائی محبوب رہا ہے۔ شاہی خاندان کی نئی صف بندی کے تحت ملکہ سونیا (Sonja) اب ملک کی سابقہ ملکہ اور بیوہ کی حیثیت میں رہیں گی، جن کی 1968 میں ایک عام شہری کے طور پر شاہی خاندان میں شادی ہوئی تھی۔ نئے بادشاہ ہاکون کی اہلیہ، ولی عہدہ میٹ مارٹ (Mette-Marit) ہیں جو پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، جبکہ ان کی بڑی بیٹی شہزادی انگبرگ الیگزینڈرا (Ingrid Alexandra) اب سلطنت کی اگلی ولی عہد بن چکی ہیں۔حالیہ مہینوں میں ناروے کا شاہی خاندان مختلف تنازعات اور سکینڈلز کی وجہ سے عوامی دباؤ کی زد میں رہا ہے، جس کی وجہ سے بادشاہت کی عوامی حمایت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ان مسائل میں ولی عہدہ میٹ مارٹ کے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ ماضی کے روابط اور ان کے سابقہ تعلق سے بیٹے ماریوس بورگ پر عائد سنگین الزامات و قانونی کارروائیاں شامل ہیں، تاہم شاہی خاندان نئے حکمران کی قیادت میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 August 2026
افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک
28 August 2026
مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور
28 August 2026
ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید
28 August 2026
آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج
28 August 2026
برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری
28 August 2026
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
28 August 2026
نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ
28 August 2026