شمال مشرقی امریکا میں برفانی طوفان کی تباہ کاری، رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ برفباری، کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
Web Desk
25 February 2026
شمال مشرقی امریکا میں آنے والے طاقتور برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا،تیز ہواؤں اور برفباری سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔امریکی میڈیا کےمطابق ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، جس نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔اسی طرح نیویارک سٹی کے معروف مقام سینٹرل پارک میں تقریباً بیس انچ برف ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سڑکیں، پارکس اور رہائشی علاقے مکمل طور پر برف میں ڈھک گئے۔ریاست میساچوسٹس میں شدید برفانی طوفان کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک بھر میں پانچ ہزار چھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔حکام نے خبردار کیا کہ برفباری اور شدید سردی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے مزید سفری مشکلات اور نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026
ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ
2 September 2026
امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش
2 September 2026
امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا
2 September 2026
ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ
1 September 2026
امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے
1 September 2026
نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
1 September 2026
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
1 September 2026