LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا

شمالی وزیرستان میں خارجی کمانڈر عمر 4 دہشت گردوں سمیت جہنم واصل

Web Desk

21 May 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ایک انتہائی مطلوب اور ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد سرغنہ کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، خفیہ معلومات پر مبنی اس کامیاب آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد سرغنہ کی شناخت خارجی عمر عرف جان میر عرف ‘تور ثاقب’ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی قیمت حکومت کی جانب سے 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ فورسز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا فتنہ الخوارج کا یہ اہم کمانڈر سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر کیے جانے والے درجنوں گھناؤنے دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور مرکزی منصوبہ ساز تھا۔ خارجی عمر عرف ثاقب تور نے سپین وام کے علاقے ‘بوبالی مسجد’ کے اطراف اور زیرِ زمین بنکر، خفیہ سرنگیں اور بارودی سرنگوں (آئی ای ڈیز) کا جال بچھا رکھا تھا، جسے سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت کی جانے والی اس کارروائی میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کی ہلاکت دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا اور کاری ضرب ثابت ہوگی، جس سے شمالی وزیرستان اور گرد و نواح کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال مزید بحال ہوگی۔ ترجمان کے مطابق، ملکی بقا اور استحکام کے لیے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے گٹھ جوڑ کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت اور کامیابی کے ساتھ جاری رہیں گے