شمالی وزیرستان میں رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد
Web Desk
10 August 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں موجودہ امن و امان کی حساس صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شمالی وزیرستان میں روزانہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک غیر ضروری عوامی نقل و حرکت پر پابندی رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا باقاعدہ اطلاق 10 اگست 2026ء سے کر دیا گیا ہے۔
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں نقل و حرکت کو محدود کرنے کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام، تخریبی عناصر کی روک تھام اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ انتظامیہ نے مقامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تحفظ اور علاقے کی سلامتی کی خاطر مقررہ اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور جاری احکامات اور ضوابط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
10 August 2026
امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری
10 August 2026
میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
10 August 2026
امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی
10 August 2026
عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری
10 August 2026
امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران
10 August 2026
کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم
10 August 2026
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
10 August 2026