LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع

بھارت میں نیپا وائرس کے خدشے پر پاکستان میں ہائی الرٹ، کلیئرنس کے بغیر داخلہ بند

Web Desk

28 January 2026

بھارت میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد وفاقی وزارتِ صحت نے پاکستان میں بھی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے باقاعدہ انتباہ اور ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت اسکریننگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافروں کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ اور مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ حکام نے مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری تاریخ کی تصدیق کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نیپا وائرس سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی، جبکہ مشتبہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مسافر کو فوری طور پر آئسولیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کلیئرنس کے بغیر کسی مسافر کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تاحال نیپا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے 5 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر تھائی لینڈ، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال میں بھی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔