نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک
Web Desk
21 August 2026
نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ حادثہ گورونیو کے قریب گوراؤ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے اور ان میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ امدادی ٹیموں نے 50 لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ 16 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں سوار بچے اپنے خاندانوں اور کھیت مالکان کے ساتھ چاول کی فصل کی کٹائی کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد لاشوں کو تدفین سے قبل مقامی مسجد کے باہر رکھا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ انتہائی دور افتادہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے اور کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نائیجیریا کی نیشنل ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی اور سیکیورٹی ادارے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026