ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو
Web Desk
27 July 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ہونے والی اہم ملاقات کے ایجنڈے میں ایران کا مسئلہ سرفہرست ہوگا۔ امریکا روانگی کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے تمام اہم امور پر گفتگو کی جائے گی، جس میں ایران سرفہرست رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بنیادی مقصد اسرائیل کی سلامتی، دفاعی طاقت اور ارد گرد کے علاقوں میں امن کے دائرے کو مزید وسعت دینا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات میں اپنے اور اسرائیل کے دیرینہ اور سچے دوست سنٹر لنزے گراہم کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا
27 July 2026
تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
27 July 2026
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
27 July 2026
دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ
27 July 2026
حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
27 July 2026
غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ
27 July 2026
یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام
27 July 2026
ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج
27 July 2026