نیتن یاہو کا حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
5 August 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے عظیم دوست ہیں، تاہم معاہدہ طے پائے یا نہ پائے، اسرائیل اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ حماس کے مکمل طور پر غیر مسلح ہونے اور ہتھیار ڈالنے تک اسرائیلی افواج غزہ میں اپنی موجودہ فوجی پوزیشنوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
امریکی حکام کے مطابق یہ پیش کش صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا حصہ تھی، جس کے تحت اسرائیل کو غزہ میں اپنی پیش قدمی روک کر پچھلی جنگ بندی کی “یلو لائن” تک واپس جانا تھا اور حماس کے ہتھیار ڈالنے کے بدلے مرحلہ وار انخلا کرنا تھا۔ تاہم نیتن یاہو نے امریکی مسودے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی تجاویز واپس بھیج دیں اور مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یروشلم میں امن نمائندوں کی نیتن یاہو سے ملاقات کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے فوج کو تمام کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 August 2026
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
6 August 2026
شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ
6 August 2026
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ ، جنوبی کوریا نے دفاعی تیاری بڑھا دی
6 August 2026
سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا
6 August 2026
فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری
6 August 2026
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
6 August 2026
PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا
6 August 2026