LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ حکومت کا ایل این جی کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

نیپال اور تبت میں سیلاب کا چھٹا روز، ہلاکتیں 900 سے متجاوز، 4247 افراد لاپتہ

Web Desk

31 August 2026

نیپال اور تبت کے سرحدی علاقے میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے، جبکہ نیپال میں تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 903 ہو گئی ہے اور تبت میں 16 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 3,655 نیپالی اور 592 غیر ملکیوں سمیت 4,247 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں، جن میں پن بجلی منصوبوں کے 933 کارکنان اور 102 سیکیورٹی و کسٹمز اہلکار شامل ہیں۔ تریشولی 3 اے پن بجلی منصوبے کے اندر داخلے کے لیے بڑا سوراخ بنا کر تلاشی کی کوششیں جاری ہیں مگر ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ دوسری جانب نیپال کی وزارتِ تعلیم کے مطابق سیلاب سے 19 اسکول متاثر یا مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 200 سے زائد طلبہ لاپتہ اور تقریباً 20 طلبہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔