ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
Web Desk
12 December 2025
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مذاکرات سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹر تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان ہوئے جن میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کام کرے گی، جبکہ اس میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتہ کے روز منعقد ہوگا۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں نے مذاکرات کے بعد مصالحتی قرارداد پر دستخط کر دیے۔ مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے بہتر حالات یقینی بنانا ہے۔مذاکرات کے عمل میں ٹرانسپورٹرز کے دیگر نمائندے محمد ریاض خان تاجک، چوہدری مقبول حسین، رانا طارق مشتاق، ملک اعجاز، ملک معروف، سیف شاہ دین گجر، فیصل بشیر بھٹی، ملک جاوید اور حاجی پرویز اعوان بھی شریک تھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ
30 September 2026
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
30 September 2026
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026